علاقائی

سیالکوٹ:ڈینگی سےنمٹنےکیلئےتمام اداروں کواپنااپنافرض احساس ذمہ داری سے اداکرناہوگا،معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب

سیالکوٹ﴿بیورو رپورٹ﴾معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب/صوبائی وزیر خوراک و ماحولیات محمد منشائ اللہ بٹ نے کہاہے کہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو اپنا اپنافرض احساس ذمہ داری سے ادا کرنا ہوگافرائض میں غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات آج وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرسوشل سیکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ میںڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے قائم کی جانے والی 20بستروں پر مشتمل وارڈ کے معائنہ کے دوران کہی ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالقدیر اعوان، ڈاکٹر توقیر، ڈاکٹر طاہر، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ چوہدری سیف اورطارق میر بھول بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محمد منشائ اللہ بٹ نے کہاکہ ڈینگی ایک قومی مسئلہ ہے جس سے مکمل نجات کیلئے معاشرے کے ہر ذمہ دار فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مچھروں کے تدارک کیلئے سپرے کے ساتھ ساتھ ، ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنا ہوگا اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا ہونامچھروں کی افزائش کا سبب بن سکتا ہے ۔ انہوں نے ڈی او ماحولیات سیالکوٹ جاویداقبال کو تلقین کی کہ ضلع میں ایسی تمام جگہوں کی نشاندہی کریں جہاں پر مچھروں کی ممکنہ پیداوار کا خدشہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ تمام پرانے اور استعمال شدہ ٹائرز کو تلف کردیا جائے اور جو ٹائرز سٹور کئے جائیں تو اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کے اندر پانی جمع نہ ہوسکے ۔محمد منشائ اللہ بٹ نے ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کو قائم کرنے اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر ہسپتال کی انتظامیہ کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:گیس کا انتہائی کم پریشر عثمان کھٹر اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کے کے وبال جان بن گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker