شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چنیوٹ:تحصیل بھوآنہ سے دوسرے شہروں کو مضر صحت اور مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

چنیوٹ:تحصیل بھوآنہ سے دوسرے شہروں کو مضر صحت اور مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)تحصیل بھوآنہ سے دوسرے شہروں کو مضر صحت اور مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ پولیس نے پکڑ لیا ۔دوست محمد لالی پل پر کاروائی 5 من حرام گوشت برآمد تین ملز م گرفتار بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ کے علاقے دوست محمد لالی پل پر چوکی انچارج نے اطلاع ملی کہ دریا چناب کے کنارے سے مردہ گائے اٹھا کر ایک گھر میں گوشت بنانے میں مصروف ہیں جس پر چوکی انچارج نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر 5 من گوشت چھریاں ٹوکے برآمد کر کے تین افراد جن میں عابد ،عصمت اللہ اورطالب حسین عرف پہلوان کو گرفتار کر لیا اور گوشت کو اٹھا کر دریا میں پھینک دیا ملزم گوشت خادم حسین قصائی کو دیتے تھے جو یہ گوشت اسلام آباد بھیجتا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔یہ بھہ معلوم ہوا ہے کہ بھوآنہ سے پنجاب کے دیگر شہروں کو مردہ جانروں کے گوشت کی سپلائی کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولپور:پولیس کی جانب سے ایک ماہ قبل گرفتارکئے گئے 2افراد لاپتہ، لواحقین کا آر پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ