تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:مردہ جانوروں کا گوشت سمگل کرنے والے چار افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی/ نامہ نگار )تھانہ سٹی پولیس حسن ابدال کی کاروائی ،مردہ جانوروں کا گوشت سمگل کرنے والے چار افراد رنگے ہاتھوں گرفتار،گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی،تفصیلات کے مطابق تھانہ حسن ابدال سٹی کے پولیس اہلکاروں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تین بجے کے قریب ایک مشکوک کیری نمبری LEA-2274 کو چیک کیا ،چیکنگ کے دوران گاڑی میں دو سو چالیس کلوگرام مردہ جانوروں کا گوشت موجود تھا،پولیس نے گاڑی میں سوار چار افراد محمد سعید ولد محمد صدیق،مولا بخش ولداللہ یار ساکن ضلع خوشاب،نذر خان ولدمحمد خان ساکن چکوال،اور ڈرائیورشیر محمد ساکن ضلع خوشاب کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس زرائع کے مطابق ملزمان یہ مردہ گوشت ضلع خوشاب سے حسن ابدال منتقل کر رہے تھے،بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ افراد حسن ابدال کے رہائشی قصاب ارشد اور اسکے بھائی اسمائیل جو مقامی آبادی میں قصاب کا کام کرتے ہیں کو فروخت کرنا تھا،جو مقامی مارکیٹ شہریوں کو فروخت ہونا تھا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!