تازہ ترینعلاقائی

مکہ مکرمہ: ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے حج و عمرہ کیلئے جانے والے بعض حجاج کرام کو مبینہ سعودی عرب میں ناقص کھانا دئیے جانے کا انکشاف

مکہ مکرمہ ( نامہ نگار)مبینہ سعودی عرب میں حجاج کرام کو ناقص کھانا دئیے جانے کا انکشاف،حجاج کرام کیساتھ رویہ بھی تضحیک آمیز ہے ،کھانے کے بیس ریال وصول کئے جاتے ہیں مگر کھانے کا میعار انتہائی خراب حجاج کرام بیمار ہونے لگے تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں جہاں ہر سال لاکھوں فرزندان اسلام فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جاتے ہیں اور ان کی خدمت بھی ایک عظیم ثواب ہے مگر ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے حج و عمرہ کیلئے جانے والے بعض حجاج کرام کو اس سلسلے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسی ہی مشکل کا سامنا آج کل حجاج کرام کو کھانے کے سلسلے میں درپیش ہے جن سے ہر کھانے کے 20ریال تو وصول کئے جاتے ہیں مگر ان کو کھانا انتہائی خراب دیاجارہا ہے جس میں سے بدبو آتی ہے جس کے کھانے کی وجہ سے حجاج کرام کی بڑی تعداد بیماریوں کا شکار ہوچکی ہے مکہ مکرمہ میں بلڈنگ نمبر چارسوتین اور مکتب نمبر 96سے ملک سجاد حیدر اور دیگرپاکستانی حجاج کرام نے پاک نیوز لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ہوٹل میں کھانا تقسیم کرنیوالے افراد کا نہ تو ہمارے ساتھ رویہ ٹھیک ہے اوپر سے ہمیں جو کھانا دیا جارہاہے اس نے ہمیں بیمار کرکے رکھ دیا ہے جبکہ ہم سے کھانے کی بھاری قیمت وصول کی جارہی ہے انہوں نے اپیل کی کہ سعودی حکومت اس سلسلے میں فوری ایکشن لیتے ہوئے اللہ کے گھر کے معزز مہمانوں کو بہترین سہولیات اور کھانا فراہم کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  صحافت جموں و کشمیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker