پاکستانتازہ ترین

پنجاب بھر میں جان بچانے والی ادویات نایاب

لاہور(عقیل خان سے) پنجاب بھر  میں بخار سے بچاؤ کی گولی کی قلت برقرار  ہے اور  جان بچانے والی دوائیں بھی نایاب ہو گئیں۔کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد بازار سے بخار کی گولی ملنا مشکل ہو گیا ہے۔شہریوں کا شکوہ ہے کہ مرگی اور ڈپریشن  کی دوائیں مل رہی ہیں اور  نہ ہی خون پتلا اور جان بچانے والی دوائیں دستیاب ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملک میں ادویات کی قلت پیدا ہو گئی تھی جس کا وزیراعظم نے نوٹس بھی لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button