پاکستانتازہ ترین

دوا ساز کمپنیوں نے من مانی کر کے قیمتیں بڑھائیں : وزیر صحت

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ دوا سازکمپنیوں نے من مانی کر کے قیمتیں بڑھائیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قومی صحت کے اجلاس میں وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ دوا ساز کمپنیوں نے من مانی کر کے قیمتیں بڑھائیں، یہ بات غلط ہے۔ ہم نے کئی بار کہا مگر مکمل دستاویزات مہیا نہیں کی گئیں۔ ادویات بنانے والی کمپنیاں عدالتوں سے حکم امتناعی لے آتی ہیں۔ اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر گرماگرم بحث بھی ہوئی۔ اس موقع پر سینیٹرعتیق شیخ نے کہا کہ وزارت صحت نے دواساز کمپنیوں کے بعض مسائل حل نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker