نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ میڈونا نے ایک سوال کے جواب پر ’دیسی ماں‘ بننے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے بتایاکہ وہ ایک سخت گیرماں بننا چاہتی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ سخت ہیں تاہم جس قدر سخت میں ہونا چاہتی ہوں اتنی بن نہیں پاتی۔ میڈونانے کہاکہ اُن کو سگریٹ نوشی اور سگریٹ نوش دونوں پسند نہیں۔مزید ایک سوال پر اُنہوں نے بتایاکہ ایک حالیہ ویڈیو میں شریک ساتھی لڑکی کاسگریٹ پینا محض ڈیمانڈ تھی۔واضح رہے کہ دیہاتوں کی مائیں بچوں کی تربیت کے معاملات میں عموماً سخت مزاج ہوتی ہیں۔
You must be logged in to post a comment.