تازہ ترینعلاقائی

میرپورماتھیلو:ہائی سکول نے وزیر،سفیراورآفیسرتیارکرنے کے باوجود عمارت کی حالت خستہ ہے

میر پور ماتھیلو(نامہ نگار) میر پور ماتھیلو میں قیام پاکستان سے قبل قائم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میرپور ماتھیلو کا شمار پاکستان کے ان چند اسکولوں میں ہوتا ہے۔جہاں پر مثالی تعلیم دی جاتی ہے اور جہاں سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد کتنے ہی لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے اور معتدد نے ملک و قوم کے لئے بہترین خدمت سر انجام دیں۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میرپور ماتھیلو سے تعلیم حا صل کرنے والوں میں سے ڈاکٹر درشن لعل(موجودہ اقلیتی ایم این اے گھوٹکی مسلم لیگ ن) نظر محمد کلہوڑ(ٹرانسپورٹ سیکریٹری حکومت) مشتاق احمد سومرو(ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کراچی) سردار احمد علی خان ( ایم پی اے پاکستان پیپلز پارٹی )مشتاق احمد کھوکھر(ریٹائرڈ ڈائریکٹر ایجوکیشن سندھ) غلام رسول سومرو (ریٹائرڈر پروفیسر، دانشور،ادیب )جیسے سینکڑوں کامیاب انسان اسی مثالی سکول سے تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی ترقی وکامرانی کے لئے دن رات گوشاں ہیں۔گورنمیٹ بوائز ہائی سکول کے ایف اے حا فظ جمال الدین سومرونے پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ اسکول کی عمارت 1955تعمیر کی گئی۔جو کہ تقریباً51 کمروں پر مشتمل ہے، اسکول میں ایک بڑا گراؤنڈ ،لائبریری ہال ،ڈرائینگ ہال ،کمپیوٹر ہال اور سائنس لیب (فزکس،کمیسٹری، بنالوجی) ہال بھی موجود ہے جہان پر طالب علموں کو عملی تجربات و مشاہدات کرائے جاتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ گورنمیٹ بوئز ہائی اسکول میرپور ماتھیلو میں مثالی تعلیم ملنے کا سبب قابل قدر اساتذہ ہیں ْٓٓ

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کے بطور وزیراعظم غیر ملکی دوروں پر ایک ارب روپے خرچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker