تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ میرا کیخلاف اسقاط حمل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست

 لاہور ﴿شوبزر پورٹر﴾ لاہور کی  مقامی عدالت  نے  اداکارہ  میرا  کے  خلاف  اسقاط حمل  کروانے  کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر متعلقہ ایس ایچ او سے23 اپریل کو جواب طلب کرلیا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ایوب خان نے مقامی شہری محمد اسلام کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دس اپریل کو میڈیا پر خبریں نشر ہوئیں کہ اداکارہ میرا نے اسقاط حمل کروایا ہے جبکہ میرا ابھی تک غیر شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، اس لیے اداکارہ کا یہ عمل شرعی اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے اس لیے میرا کے خلاف حدود آرڈینینس کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد ایس ایچ او ڈیفنس سے23 اپریل کو جواب طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اڈہ بن بوسن: تاجربرادری عبدالقادرگیلانی کی حمایت سے دستبردار،شوکت بوسن کی حمایت کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker