سکینڈلز اور گلابی انگریزی بولنے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ میرا خود کو سو فیصد کنواری کہلانے کی دعویدار ہیں اور اس کا مطلب بھی سمجھتی ہیں ۔ ان کا یہ دعویٰ اور پر بے یقینی کا معاملہ کینیڈا کے حالیہ دورے کے دوران ایک انٹرویو میں سامنے آیا۔ ٹرونٹو کے اخبار ’ اردو خبرنامہ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے بھی میرا نے بھر پور انگریزی بولی ، ان کا کہنا تھا کہ میں سو فیصد غیر شادی شدہ ہوں ، میں بیچلر اور اَن میریڈ ہوں ۔جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ آپ ’کنواری ‘ ( ورجن) ہیں تو میرا نے جواب دیا ’جی جی ۔۔ہاں میں سو فیصد ورجن ’کنواری‘ ہوں ، جب پوچھا گیا ’حضور !سو فیصد کنواری یعنی ورجن ہونے کا مطلب کیا ہے ؟کیا کوئی 99فیصد کنوارہ بھی ہوتا ہے ؟ تو میرا نے جواب دیا کہ میں آپ کا مطلب سمجھتی ہوں ۔