تازہ ترینفن فنکار

ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی، عوام اپنا وقت ضائع نہ کریں، اداکارہ میرا

لاہور (نمائندہ شوبز) پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی نہ ہی وہ اداکا ری کے بارے میں کوئی خاص معلومات رکھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ عوام ان کی فلمیں اور اشتہارات دیکھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔ یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم رئیس میں بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ افروز ہو رہی ہیں، جبکہ بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان بھی ماہرہ خان کے مداح نکلے۔ ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت ہی نکھری ہوئی اداکارہ ہے اور مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مجھے بھی فلم میں ان کی طرح پرفارم کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر میں شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہی انھیں فلم ’رئیس‘ کے لئے منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  آئندہ سال دو لاکھ پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker