علاقائی

میرپور ماتھیلو: نجی اسپتال میں زیر علاج لڑکی کاغلط علاج ہونے کے باعث حالت غیر

میرپور ماتھیلو﴿نامہ نگار﴾ میرپور ماتھیلو کی نجی اسپتال میں زیر علاج 15 سالہ لڑکی شبیراں کھمبڑو کا مبینہ طور پر غلط علاج ہونے کے باعث حالت غیر ہوگئی، ورثائ تشویشناک حالت میں رحیم یار خان علاج کے لیے لے گئے۔ اس موقع پر مزکورہ لڑکی کے والد فقیر محمد کھمبڑو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی جسے وہ ایمرجنسی میں لیکر میرپور ماتھیلو کے بھٹائی میڈیکل سنٹر پہنچے جہاں پر ڈیوٹی پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں کمپائونڈر کی ملازمت کرنے والے خان محمد چڈھڑ موجود تھے جنہوں نے کہا کہ آپ مریض کو داخل کرائیں بس ڈاکٹر آنے والا ہے اس کا علاج کرتے ہیں، اس کے بعد لڑکی کو داخل کر لیا گیا مگر پوری رات کوئی بھی ایم بی بی ایس ڈاکٹر اسپتال میں موجود نہیں تھا صرف کمپائونڈر موجود تھے انہوں نے بھی مریضہ کا علاج صحیح نمونے سے نہیں کیا، اور میری بیٹی پوری رات تڑپتی رہی، اس نے مزید بتایا کہ مزکورہ کمپائونڈر نے کہا کہ صبح کے وقت سکاری اسپتال میرپور ماتھیلو میں تعینات ڈاکٹرز کنعیا لال، ڈاکٹر تلسی داس، ڈاکٹر ستیوان داس، ڈاکٹر عرفان بلوچ اور دیگر بھی آئیں گے ان سے بھی چیک کرائیں گے، مگر صبح صرف ڈاکٹر کنعیا لال آیا مگر آتے ہی کسی مریض کا آپریشن کرنے میں لگ گیا، ہماری لڑکی کا سکسی نے علاج نہیں کیا۔اس نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث آج اس کی بیٹی موت کے منہ تک پہنچ چکی ہے جسے وہ تشویشناک حالت میں رحیمیار خان لیکر جا رہے ہیں، اس موقع پر مزکورہ لڑکی کی نانی مسمات کرم خاتون نے کہا کہ اس کی نواسی کے ساتھ مزکورہ اسپتال انتظامیہ نے بہت ظلم کیا ہے وہ پوری رات تڑپتی رہی ہے مگر ان سے پیسے لینے کے با وجود علاج نہیں کیا گیا، اس موقع پر متاثرین نے وزیر ڈی سی گھوٹکی زاہد علی عباسی، وزیر صحت سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ مزکورہ اسپتال انتظامیہ کی اس مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیا جائے، اور اس میں کام کرنے والے سرکاری ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کو معطل کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔جو مصیحائی کے روپ میں قصابوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :لالہ زار کالونی اوکاڑہ کی اضافی آبادی ،مکان کے تنازعہ پربھا ئیوں نے حقیقی بھائی پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker