تازہ ترینعلاقائی

میرپورماتھیلو کوئٹہ بم دھماکوں کے خلاف شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

meerpur matheloمیرپور ماتھیلو(مانیٹرنگ سیل) کوئٹہ بم دھماکوں سے ہلاکتوں کے خلاف میرپور ماتھیلو میں شیعہ علمائے کونسل کی جانب سے شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر سینکڑوں کارکنوں نے احتجاج کرکے میرپور ماتھیلو بائی پاس کے قریب قومی شاہراہ بند کردی جس سے دو گھنٹہ تک ٹریفک معطل رہی۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ علمائے کونسل ضلع گھوٹکی کی اپیل پر میرپور ماتھیلو میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اس موقع پر تمام کاروباری مراکز بند رہے۔ جبکہ علمائے کونسل کی جانب سے ذوالفقار پتافی، انور سیال عبدالجبار الحسینی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس نے سینکڑوں افراد نے قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا جس سے دو گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی اس موقع پر ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان حکومت کو برطرف کرکے وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور صوبہ میں گورنر راج نافذ کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ کے وائس چیئرمین حجرہ پریس کلب محمد نواز انجم کے بہنوئی محمد عاشق طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker