تازہ ترینعلاقائی

لاہور:9 ٹاؤنزسستا،معیاری گوشت فراہم کرنےکیلئے سیل پوائنٹس کاحکم

لاہور﴿نامہ نگار﴾ کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق ملک نے لاہور کے 9 ٹاؤنز میں عوام کو سستا اور معیاری گوشت فراہم کرنے کے لیے سیل پوائنٹس قائم کرنے کا حکم دیا ہے- انہوں نے کہا کہ شاہ پور کانجراں سلاٹر ہاؤس سے گوشت براہ راست ان سیل پوائنٹس پر پہنچایا جائے گا – انہوں نے جانوروں کی الائشوں کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں پہلے ایک سروے کیا جائے ، بعداز وارننگ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے- وہ آج یہاں لائیو سٹاک، اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز، پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی کے نمائندوں و دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے- کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی سلاٹرنگ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی- انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ لائیو سٹاک کے عملے ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،محکمہ ماحولیات اور پولیس افسران کی باہمی مشاورت سے مستقل بنیادوں پر ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے جس سے غیر قانونی سلاٹرنگ اور الائشوں کے کاروبار کو ختم کیا جا سکے- انہوں نے کہا جرمانوں کے ساتھ ساتھ گرفتاریاں بھی عمل میں لا کر اس غیر قانونی کاروبار کو روکا جائے- کمشنر نے بکر منڈی اور سلاٹر ہاؤس کا راستہ الگ اور جانوروں کی خرید و فروخت منڈی کی حدود میں کرنے کا حکم دیا- انہوں نے جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے نئے سیل پوائنٹس کے قیام کے لیے تجاویز بھی طلب کیں- کمشنر نے چھوٹے جانوروں کی بکر منڈی بھی کوٹ کمبوہ سے شاہ پور کانجراں منتقل کرنے کا منصوبہ جلد سے جلد پیش کرنے کی ہدایت بھی کی-

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:بااثرزمیندارکااغواء کے بعد مزدورپر تشدد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker