تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:ناقص گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کوکھلی چھٹی

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ محکمہ لائیو سٹاک اور ویٹرنری عملہ نے ایک آدھ کارروائی کے بعد شہر بھر میں ناقص گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کو دوبارہ کھلی چھٹی دیدی ‘شہریوں میں تشویش کی لہر تفصیلات کے مطابق چند روز قبل محکمہ لائیو سٹاک اور ویٹرنری عملہ کے پولیس کے ہمراہ سرگودہا کے نواحی علاقوں سے درجنوں من مضر صحت گوشت برآمد کرکے اپنا فرض ادا کردیا جس کے باعث شہر کے دیگر علاقوں میں قصاب سرعام مضر صحت گوشت فروخت کرنے میں مصروف ہیں جس کے استعمال سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کو متحرک کریں اور شہر کے گلی کوچوں اور چوکوں میں بیٹھے قصابوں پر چھاپے مار کر ناقص مضر صحت گوشت برآمد کریں ۔

یہ بھی پڑھیں  ق لیگ نے پنجاب حکومت سے عدم تعاون کا عندیہ دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker