تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:مضر صحت ،بدبودارگوشت رمضان بازاروں میں کھلے عام فروخت

بہاولپور﴿بیو رو چیف﴾رمضان المبارک کی آمد،مضر صحت ،بد بو دارگوشت رمضان بازاروں میں کھلے عام فروخت ،محکمہ لائیوسٹاک کی سرپرستی جاری،ڈی سی او،اے سی سٹی بے بس ،شہری سراپا احتجاج۔تفصیل کے مطابق بہاولپور شہر میں رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی 3 رمضان بازاروں ،ماڈل بازار، شاہدرہ رمضان بازار، میلے والی گلی رمضان بازار میں بد بو دار مضر صحت گوشت محکمہ لائیوسٹاک کی مکمل آشیر باد سے فروخت کیا جارہا ہے گزشتہ روز عوامی شکایات پرمیڈیا ٹیم جب رمضان بازار پہنچی تو شہریوں نے شکایت کی کہ یہاں پر بکنے والا بکرے کا گوشت بدبو دار ہے اور بڑا گوشت پانی کے پریشر والا ہے ، اے سی سٹی نے دوبارہ ڈاکٹر یعقوب کو فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا تو گوشت لیبارٹری بھجوا دیا گیا مگر تاحال مضر صحت گوشت کی فروخت بند نہیں کی گئی شہریوں نیزیراعلی ،سیکرٹری لائیو سٹاک ،کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس و کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:فیکٹریوں میں کام کے دوران ہلاک ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker