علاقائی

سرگودھا:مضر صحت گوشت کی فروخت عروج پر

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾سرگودہا مضر صحت گوشت کی فروخت عروج پر ‘مفاد پرست عناصر دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ‘تفصیلات کے مطابق سرگودہا و گردونواح میں پانی ملے مضر صحت گوشت کی سرعام فروخت جری ہے قصاب خود ویٹرنری ڈاکٹر کی مہریں لگا کر بیمار اور عمر رسیدہ جانوروں کا پانی ملا انتہائی ناقص گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے میں مصروف ہیں جو استعمال کرنے سے شہری متعدد امراض کا شکار ہورہے ہیں شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے سرگودہا انتظامیہ کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ قصابوں کی لوٹ مار کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker