سائنس و آئی ٹی

آسان اقساط پر ڈیل لیپ ٹاپس حاصل کریں : میزان بینک کے تعاون سے

میزان بینک جسے 2011 میں بہترین اسلامک بینک کا ایوارڈ ملا اب ڈیل برانڈ کے لیپ ٹاپس میں سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔میزان بینک کی جانب سے مارچ کے ماہ میں 25 نئی برانچیں کھولنے کے اعلان کے بعد اب ڈیل لیپ ٹاپس فراہم کرنے کے لیے یونیک ٹیکنالوجیز سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ میزان بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ لیپ ٹاپس میزان بینک کی سکیم Laptop Ease کے ذریعے فنانس کیے جائیں گے۔اس حوالے سے میزان بینک کے مرکزی دفتر میں چیف آپریٹنگ آفیسر میزان بینک عارف الاسلام اور یونیک ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر آصف بخاری کے درمیان مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر ڈیل کے کنٹری ہیڈ شہزاد اسلام اور انٹل پاکستان کے نوید سراج بھی موجود تھے۔میزان بینک کے مطابق Laptop Ease ایک ربا فری فنانسنگ پراڈکٹ ہے  جس کے ذریعے میزان بینک 3 سے 24 ماہ کی اقساط پر صارفین کو لیپ ٹاپس فراہم کرے گا۔ میزان بینک کے مارکیٹنگ اور کنزیومر بینکنگ کے سربراہ محمد رضا کے مطابق بینک نے Laptop Ease سکیم کا آغاز گذشتہ سال اپریل میں کیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال میزان بینک نے اسی قسم کا ایک معاہدہ نیو ہورائزن سے بھی کیا تھا لیکن وہ کسی مخصوص برانڈ یا پراڈکٹ کے لیے نہیں تھا۔

Laptop Ease کی نمایاں خصوصیات:

  • 3 سے 24 ماہ تک کی آسان اقساط ۔
  • لیپ ٹاپ اور پارٹس کی 2 سالہ وارنٹی۔
  • لیپ ٹاپ کے لیے مفت کیس۔
  • مفت اسلامک انشورنس (تکافل) ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker