پاکستانتازہ ترینفن فنکار

مہدی حسن کی تدفین بعد نماز جمعہ نورانی مسجد میں ہوگی

کراچی(مانیٹرنگ سیل) شہنشاہ غزل مہدی حسن کی تدفین کے لیے ان کے بڑے بیٹے طارق مہدی اور عمران مہدی امریکہ سے کراچی پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق مہدی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ، گورنر سندھ اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے بے حد تعاون کیا گیا اور تمام انتظامات ایم کیو ایم کی جانب سے کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے امیتاب بچن،شارخ خان ،لتا منگیشکر سمیت کئی فنکار مہدی حسن کے انتقال پر افسردہ ہیں،ان کا کہنا تھا کہ شہنشاہ غزل کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ نورانی مسجد فیڈرل بی ایریا اور تدفین یوپی موٹر پر قائم قبرستان میں کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker