کراچی(نامہ نگار) شہنشاہ غزل مہدی حسن اب ہم میں نہیں رہے۔ وہ طویل عرصے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔مونٹاج ۔ غزل کی دنیا میں بلند پایہ شہرت کے حامل ،گلوکار مہدی حسن کافی عرصے سے فالج کے عارضے میں مبتلا اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ بدھ کی صبح اُن کی طبیعت بگڑنا شروع ہوئی اور سوا بارہ بجے وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کے بیٹے آصف مہدی کے مطابق بھائیوں کی امریکا سے آمد کے بعد والد کی تدفین جمعے کو کی جائے گی۔ خان صاحب کے انتقال کی خبر ملک اور بیرون ملک مداحوں کو سوگوار کر گئی۔ جس کے بعد قریبی عزیز اور مداح اسپتال پہنچ گئے۔ جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ اُن کی میت اسپتال سے منتقل کئے جانے کے وقت ماحول سوگواراور ہر آنکھ اشک بار تھی۔ لواحقین شدت غم سے نڈھال تھے۔ مہدی حسن کی میت اسپتال سے نیوکراچی کے سردخانے منتقل کردی گئی ہے۔
You must be logged in to post a comment.