پاکستانتازہ ترین

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی تدفین کل شاہ محمد شاہ قبرستان میں ہوگی

کراچی (نامہ نگار) دنیائے موسیقی پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے مہدی حسن کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔ کراچی میں شہنشاہ غزل کی رہائش گاہ پر سوگواروں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ انہیں کل شاہ محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔  پچپن برس تک موسیقی کی دنیا پر راج کرنے والے شہنشاہ غزل مہدی حسن  کے انتقال پر دنیا بھر میں ان کے پرستار سوگ ميں ڈوبے ہوئے ہيں۔ کراچی میں ان کی رہائش  پر سوگواروں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ ہر کوئی دوسرے سے بڑھ کر عظیم گائیک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ مہدی حسن کی نمازجنازہ کل بعد نماز جمعہ النور سوسائٹی میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں شاہ محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپردخاک کیا جائے گا۔  دنيائے موسيقی کے بے تاج بادشاہ مہدی حسن پچاسی برس کی عمر میں طويل علالت کے بعد گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال ميں زندگی کی جنگ ہار گئے۔ پندرہ دن زیر علاج رہنے کے بعد دوپہر سوا بارہ ان کی آواز ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی۔ انہیں بے مثال گائیکی پر بے شمار تمغے بھی ملے لیکن عوامی مقبوليت ان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ مہدی حسن نے نو بیٹوں اور پانچ بیٹیوں کے ساتھ ساتھ بے شمار پرستاروں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ اسی لیے ان کی دائمی جدائی پر دنیا بھر میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں کل بھی نجی اسکولز بندرکھنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker