پاکستانتازہ ترین

محبوب انور الیکشن کمشنر سندھ مقرر

mehbob anwarاسلام آباد(بیوروچیف)  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محبوب انور کو محبوب انور کو الیکشن کمشنر سندھ مقرر کردیا ہے، وہ برطرف کیے جانے والے سونو خان کی جگہ لیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محبوب انور مشرقی صوبے پنجاب کے الیکشن کمشنر ہیں، سونو خان بلوچ کا عہدہ خالی ہونے کے بعد انہیں جنوبی صوبے سندھ کے الیکشن کمشنر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل حکمران جماعت سمیت سندھ کی دیگر بڑی جماعتوں نے یہ سونو خان بلوچ پر سنگین نوعیت  اعتراضات لگائے تھے۔
الیکشن کمشین کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ سونو خان بلوچ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر بیٹھ کر ووٹر لسٹیں تیار کرتے ہیں، بتایا گیا تھا کہ اس حوالے سے ایک وڈیو بھی سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف الکشن کمشنر کو فراہم کی گئی۔ چیف الیکشن کمیشنر نے سیاسی جاعتوں کے مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سونو خان بلوچ کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:گھریلوناچاکی کی پرنوجوان نےفائرمارکر، دوشیزہ نےنہرمیں کود کرخودکشی کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker