علاقائی

گوجرانوالہ:صراط مستقیم پا کستان گوجرانوالہ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی کاانعقاد

گوجرانوالہ﴿میاں ریاض سے﴾گذشتہ رات ادارہ صراط مستقیم پا کستان گو جرانوالہ کے زیر اہتمام محمد نواز بھٹی کی رہا ئش گاہ زیڈ بلاک پیپلز کا لونی میں عظیم الشان محفل میلا د مصطفیö کا انعقاد کیاگیا جس میں ادارہ صراط مستقیم پا کستان ، مرکزی جما عت اہلسنت پا کستان،جماعت رضا ئے مصطفی پا کستان ،عالمی ادارہ تنظیم الا سلام ،پا کستان سنی فورس،انجمن طلبائ اسلام اور سنی تحریک کے قائدین و کا رکنا ن نے بھرپور شرکت کی خصوصی شرکت کر نے والو ں میں شامل ہیں قا ری مختار احمد صدیقی ،قا ری خاد م بلال مجددی ، قا ری شا ہد حسین قا دری ،حا جی مراد علی ، شیخ محمد حنیف نقشبندی ، منیر احمد بھٹی ، قیصر محمود ، حا جی محمد بوٹا ، کتاب جان خان ، علی با با،محمد اعجاز الحسن،محمد اسباط الحسین اور خوا جہ محمد ریحان اس روحانی و مذہبی محفل پاک کے شرکائ سے خطاب کرتے ہو ئے سربراہ ادارہ صراط مستقیم پا کستان مفکر اسلام ڈا کٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ آپ ö کی دنیا میں جلوہ گری پو ری کا ئنات پر رب کا احسان عظیم ہے اور محفل میلا د کا اہتمام اس احسان عظیم کے شکر ادا کرنے کا ایک بہترین زریعہ ہے ۔ عالم ارواح سے عالم اجسام میں آجا نے کے بعد ہر بنی نوع انسان کی ذمہ داری اور قدرت کا تقا ضہ ہے کہ رب کی وحدانیت تسلیم کر نے کے بعد آپ ö کی رسالت پر بھی ایمان لا یا جا ئے ۔ رب ذوالجلال نے اپنے حبیب ö کو برھان اور دلیل سے تعبیر کیا ہے اور اپنا آئینہ قرار دیا ہے ۔ آپ ö نے ارشاد فرمایا جس نے مجھے دیکھے اس نے گویا خدا کی قدرتو ں کا نظا رہ کیا ۔ آپ ö کو خالق نے ایسی منفرد اور اعلیٰ شان عطا کی ہے جو مخلوق میں کسی دوسرے کی نہیں ہو سکتی ہے ۔ اللہ پاک نے فرمایا میں نے اے نبی تمہیں اپنی ذا ت کا گواہ بنا یا ہے ۔ رب تک پہنچنے کا راستہ حضرت محمد ö سے ہو کر جا تا ہے ۔ جہا ں اللہ رب العزت کی ربو بیت ایک دعویٰ ہے تو آپ ö اس دعوے کی دلیل ہیں ۔ اللہ پا ک نے آپ öکو حسن و جمال ، تقویٰ و طہا رت ، علم و عرفان ، مقام و مرتبہ کے اعتبار سے ہر جہد میں بے مثل و بے مثال پیدا کیا ہے ۔ آپ ö کی رسالت تک پہنچنے والا ہی درحقیقت رب کی و حدنیت تک پہنچ سکتا ہے ۔ رب کی ذات اور صفا ت کے بارے میں جتنا علم آپ ö کے پاس ہے اور کسی دوسرے کے پاس نہیں ۔ آپ ö کے وسیلہ اور گو اہی سے ہی رب کی ذات تک پہنچا جا سکتا ہے ۔انہو ں نے کہا عید میلا د کی خو شیو ں نے ما حول کو معطر کردیا ہے ۔ ہر طرف عا شقان رسول ö نکھر ے نکھرے نظر آتے ہیں ۔ اس سال ما ضی کے مقا بلہ میں زیا دہ جوش و خروش سے عید میلا د منایا گیا ہے ۔ ذکر رسول ö ہر بعد والی گھڑی میں نئی آب و تاب اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے رسول پا ک ö کی سیرت طیبہ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حا صل کیا جا ئے ۔ اور اپنی زندگیو ں کو سیرت النبی ö کے زیر سائیہ بسر کیا جا ئے ۔

یہ بھی پڑھیں  جعلی ڈگری کیس، سلمان محسن گیلانی کو ایک سال قید اورجرمانے کی سزا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker