پاکستانتازہ ترین

سیاسی جماعتوں نے سیاست کو کھیل بنالیا ہے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(نامہ نگار) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ انتخابات کا بائیکاٹ کرکے سیاسی وعدے کی پاسداری کی ،ملک خطرناک حالات سے دوچار ہے، صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے نیا عمرانی معاہدہ کیا جائے۔کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے سیاست کو کھیل بنالیا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کے حالات دن بدن خراب ہوتے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن اے پی سی میں پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے دستخط کرکے وعدہ کیا تھا کہ مشرف کی موجودگی میں انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے لیکن بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد ان تمام سیاسی جماعتوں کو حکمرانی کی بو آنے لگی یہی وجہ تھی کہ میاں نواز شریف ،مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی سمیت تمام سیاسی رہنماؤں نے انتخابات میں کودنے کا فیصلہ کیا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پشتونخوامیپ نے گزشتہ انتخابات کا بائیکاٹ کرکے سیاسی صداقت کا مظاہرہ کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ہم ملک توڑنا نہیں چاہتے ،ملک کو بچانا ہے تو نیا عمرانی معاہدہ کیا جائے یہ ملک پانچ بڑی قومیتوں کا مشترکہ گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں جہاد کی باتیں کرتی ہیں وہ جاکر کابل میں اصل جہادیوں کو راغب کریں اگر وہ راغب ہوجائیں تو محمود خان اچکزئی بھی جہاد میں شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!