تازہ ترینفن فنکار

شہنشاہ غزل کی حالت پھر بگڑ گئی،ہسپتال منتقل

کراچی(نمائندہ شو بز) شہنشاہ غزل مہدی حسن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔مہدی حسن کے بیٹے عارف مہدی کے مطابق منگل کی صبح ان کے والد کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی اور خون کی الٹی ہوئی ،اس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فوری طبی امداد کے بعد آئی سی یو میں منتقل کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان حالت صبح کے مقابلے میں بہتر ہے تاہم ان کے مزید ٹیسٹ لیے جائیں اور انہیں نگہداشت میں رکھا جائے گا جبکہ اہل خانہ نے بتایا کہ علاج کے لیے مہدی حسن کی بھارت روانگی بھی فی الحال ملتوی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کاہنہ:جشن آزادی پر ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان ہلاک دو شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker