تازہ ترینعلاقائی

میاں چنوں:آج کےدورمیں انسانیت کی خدمت کرنےوالے قابل قدر ہیں،ڈاکٹرمحمد صادق سنپال

میاں چنوں﴿رضا جعفری سے﴾آج کے دور میں انسانیت کی خدمت کرنے والے قابل قدر ہیں،ڈاکٹرمحمد صادق سنپال۔ انسان دوست ٹرسٹ کی -10سالہ شاندارکارکردگی اس کے تابناک مستقبل کی نوید دکھاتی ہے ،رضا جعفری ایڈووکیٹ۔انسان دوست کے نوجوان کارکنوں کے جذبہ خدمت نے متاثر کیا ،غلام صابر رامے ۔جہاں ضرورت ہوئی وہاں حسب سابق معاونت جاری رکھیں گے ۔محمد رفیق مغل،محمدطارق،چوہدری محمد ارشد جالندھری۔اپنی مدد آپ کے تحت خدمت خلق جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں ۔عبداللطیف رضا چیئرمین کاانسان دوست ٹرسٹ میاں چنوں کی -10ویں سالگرہ کی تقریب سے خطابV/O:۔انسان دوست ٹرسٹ میاںچنوں کی-10ویں سالگرہ کے موقعہ پر اسلامہ کالج روڈ پر ان کے آفس میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہر ناک ،کان و گلا ڈاکٹرمحمد صادق سنپال نے کہا کہ قرآن پاک میں احسان کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس کا بدلہ بھی احسان کے سوا کچھ نہیں مگر دنیا لالچی ہوچکی ہے اس طرف آتی نہیں آج کے دور میں انسانیت کی خدمت کرنے والے قابل قدر ہیںانہوں نے اعلان کیا کہ وہ انسان دوست ٹرسٹ کے پلیٹ فارم پرہیپا ٹائسس کی تشخصیص کیلئے عنقریب کیمپ لگوائیں گے اور ہیپاٹائسس بی نیگیٹیو کی ویکسینیشن کروائیں گے ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے ممبررضا جعفری ایڈووکیٹ نے کہا کہ 2002ئ میں انسان دوست ٹرسٹ کا قیام عمل میں آیا اور-10سال گزر گئے کل کی بات لگتی ہے لیکن انسان دوست ٹرسٹ کی -10سالہ شاندارکارکردگی اس کے تابناک مستقبل کی نوید دکھاتی ہے انہوں نے -10سال میں بلڈ بنک،بلڈ گروپ و شوگر کی تشخیص سمیت سماجی ومذہبی شعبہ جات میں جوخدمات انجام دیں قابل صد ستائش ہیں۔منیجر نیشنل بنک غلام صابر رامے نے کہا کہ انسان دوست ٹرسٹ کے نوجوان کارکنوں کے جذبہ خدمت نے ہمیشہ متاثر کیا موسمی اثرات سے قطع نظرعام لوگوں کیلئے ان کاکام کرنے انداز پسند آیا۔محمد رفیق مغل جمال انڈسٹریز والے ،محمدطارق کرمانوالے ،چوہدری محمد ارشد جالندھری جالندھر ٹینٹ سروس والے نے اپنے اپنے خطاب میں کہاکہ جہاں ضرورت ہوئی وہاں حسب سابق معاونت جاری رکھیں گے ۔اس موقعہ پر محمد طارق کرمانوالے نے قبرستان میں تدفین کے وقت روشنی کیلئے جرنیٹر کی فراہمی کااعلان کیا ۔عبداللطیف رضا چیئرمین کاانسان دوست ٹرسٹ نے انسان دوست ٹرسٹ میاں چنوں کی -10سالہ کاکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان دوست ٹرسٹ میاں چنوں کے پلیٹ فارم پراپنی مدد آپ کے تحت خدمت خلق جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں اور انشا اللہ اس سلسلہ میں ہمیں کبھی مایوسی ہوئی ہے اور نہ ہی ہوگی۔اس موقعہ پر تقریب میں معروف سینئر صحافی چوہدری محمد ارشد اقبال،اہم مذہبی و سماجی شخصیات حاجی صدیق احمد گجر،سعید احمد صدیقی ،مدثر عمران ،محمد طارق ،چوہدری تنویر احمد سمیت کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں جبکہ نقابت کے فرائض نوید آکاش نے انجام دیے ۔سالگرہ کی شاندار تقریب کو انسان دوست ٹرسٹ میاں چنوںکے زیر اہتمام گزشتہ-10سالوں میں مکمل کی جانے والی سرگرمیوں کی تصاویر پر مشتمل بڑے پینافلیکسز سے سجایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  پشین کلی کربلا میں تیز رفتار موٹرسائیکل الٹ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker