پاکستان

پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج کشيمری عوام سےاظہاريک جہتی کادن مناياجارہاہے

میرپور(مانٹیرنگ ڈیسک) پاکستانی قوم آج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منا رہی ہے۔ اس دن کو پاکستان آزاد اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی بھرپور انداز میں مناتے ہیں۔ پانچ فروری کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ اس روز پاکستان بھر میں مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں اس عزم کا اظہار کیا جاتا ہے کہ جب تک کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق نہیں ہوتا۔ اُس وقت تک کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ یوم یکجہتی کشمیر دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری بھرپور انداز میں منا کر یہ پیغام دیتے ہیں کہ عالمی برادری کشمیریوں کو اُن کا پیدائشی حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ پانچ فروری کا دن کشمیری قوم کے جذبہ آزادی کو جلا بخشتا ہے ۔۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ پینسٹھ سال سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی سرد نہیں ہوا۔ پاکستانی قوم کشمیریوں سے یکجہتی کا دن مناکر اس عزم کا عادہ کر تی ہے کہ کشمیری عوام آزادی کی اس جنگ میں تنہا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  نیب کی بلوچستان کے مزید 5 وزراء کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker