
لاہور(نمائندہ شوبز)پاکستان کے سینئر اداکار شان شاہد کا کہنا ہے انہیں پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔ٹوئٹر پر شان شاہد نے دو تصاویر شیئر کیں اور ناراضی کا اظہار کیا۔ پہلی تصویر میں شان کو گاڑی میں بیٹھے بغیر سیاہی کے نشان والا انگوٹھا دکھاتے دیکھا گیا اور دوسری تصویر میں شان پنجاب پولیس سے بات کرتے دیکھے جاسکتے ہیں جس کے ساتھ شان نے لکھا کہ جمہوریت کی شان ، عوام بے زبان۔اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 2 گھنٹے کی تلاش کے باوجود کہ میرا ووٹ کہاں رجسٹرڈ ہے؟ میں ووٹ کاسٹ نہیں کرسکا، میں بلآخر 4 بج کر 50 منٹ پر اپنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا لیکن 5 بجے پولنگ کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکا۔شان نے مزید لکھا کہ یہ ہے عوام کے ووٹ کی صحیح قیمت 5 منٹ