پاکستانتازہ ترین

ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کریں گے، نواز شریف

میلسی(مانیٹرنگ سیل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 1999ء سے پہلے مسائل ایسے نہیں تھے جیسے آج ہیں ملک بحرانوں کی زد میں ہے ہم دوبارہ پاکستان کی تعمیر کریں گے۔پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ قومی ادارے تباہ و برباد ہورہے ہیں ملک میں اربوں کی کرپشن ہورہی ہےقومی خزانے میں پیسے نہیں ہیں اور خزانہ کرپشن کی نظر ہو رہا ہے ملک میں اتنی کرپشن ہوئی ہے کہ پیسے وزیروں کی جیب سے نکالے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں سب نے مل کر مقابلہ کیا لیکن جیت مسلم لیگ ن کی ہوئی ۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے ساتھ دیا تو ملک کو بحرانوں سے دنوں میں نکالیں اب موقع ملا تو پاکستان کو ترقیوں کی منزل تک پہنچائیں گے۔ عام انتخابات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی ہمارا منشور غریب آدمیوں کی حالت کو بدلے گا، گھر گھر خوشحالی آئیگی ، مزدوروں کے لئے باعزت روزگار ہوگا۔ ہمارے منشور میں ڈگریوں کو الماری میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ پاکستان کی ترقی یافتہ بنانے کیلئے استعمال کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:اہلیان یونین کونسل 48 وارڈ نمبر1کے عوام کا الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشن دوربنانے پر احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker