علاقائی

یاسین ملک میمو کمیشن میں پیشی کیلئے 24 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(بیوروچیف) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک میمو کمیشن میں پیشی کیلئے 24 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان میں جے کے ایل ایف کے ترجمان کے مطابق میمو کمیشن میں پیش ہونے کی اجازت ملنے پر یاسین ملک 24 مارچ کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وہ منصور اعجاز کے اس بیان پر اپنا موٴقف پیش کریں گے کہ انہوں نے را کے چیف سے ان کی ملاقات کرائی تھی۔ یاسین ملک پہلے ہی اپنے ایک بیان میں منصور اعجاز کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:آواز خلق پارٹی کے تمام ارکان خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہیں ،فیصل اقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker