فن فنکار

عتیق الرحمن کا میرا کے منگیتر نوید شہزاد کو 5کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

فلمسٹار میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن نے میرا کے منگیتر نوید شہزاد کو 5کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بجھوا دیا ہے۔ لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر کے وکیل وقار اے شیخ نے بتایاکہ قانونی نوٹس نوید شہزاد کو بجھوا گیا ہے جبکہ میرا کو بھی ایک کاپی ارسال کی ہے۔ قانونی نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا عتیق الرحمن کی بیوی ہے جس سے اس کا نکاح 2ستمبر 2007ء کو ہوا تھا اور اس حوالے سے تکذیب نکاح کا دعویٰ بھی فیملی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ نوید شہزاد کی جانب سے شادی شدہ خاتون کے ساتھ منگنی کرنا غیر اخلاقی، غیر قانونی اور ناجائز مراسم کے زمرہ میں آتا ہے اور اگر نوید شہزاد نے 7 یوم کے اندر معافی نہ مانگی اور اداکارہ میرا سے اپنا رشتہ ختم نہ کیا تو ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کروایا جائے گا جبکہ 5کروڑ روپے ہرجانہ بھی نوید شہزاد کو ادا کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker