پاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان میں عید پر بھی ڈرون حملہ،6ہلاک

میران شاہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں عید کے روز بھی امریکی جاسوس طیاروں نے میزائل داغ دیے جس کے نتیجےمیں6 افرادہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے شوئی درمیں پیش آیا۔ جاسوس طیارے نے ایک گھر پر2میزائل فائر کیے جس سے گھر مکمل طور پرتباہ ہوگیا۔  نمائندے کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب شمالی وزیرستان کےلوگ ایک دوسرے کو عید کی مبارک بادیں دینے میں مصروف تھے۔ سرکاری طور پر6ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے تاہم ڈورون حملے میں مارے جانے والوں کی شناخت سے متعلق فی الوقت نہیں بتایا گیا۔ نمائندے کے مطابق شوال شمالی وزیرستان کا دشوار گزار سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سےمعلومات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بعد بھی جاسو س طیارے فضاء  ںمنڈلارہے ہیںجس کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں سخت خوف ہراس پایاجارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ڈرون طیارے کے مزید حملوں کے خوف سے محتاط امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حملے کے بعد امدادی ادارے اور سیکورٹی حکام جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  صوابی انٹرچینج پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کنٹینرز ہٹادیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker