پاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان:امریکی ڈرون حملہ،6افراد ہلاک

میران شاہ(نمائندہ خصوصی) شمالی وزیرستان کےصدر مقام میران شاہ میں امریکی جاسوس طیاروں کےحملے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں دتہ خیل کے علاقے دہگان کو نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے میں ایک مکان اور گاڑی پر چار میزائل داغے گئے۔ مقامی افراد نے تباہ شدہ مکا ن اور گاڑی میں سے لاشیں نکالیں۔ امریکی ڈرون حملوں سے علاقےمیں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور لوگوں نے اپنی نقل وحرکت محدود کردی ہے۔ پاکستان کی پارلیمانی قرارداداور سفارتی احتجاج کو نظر اندازکرتے ہوئے امریکا نے ڈرون حملوں کاسلسلہ جاری رکھا ہواہے۔ آج ہونے والا حملہ رواں سال کا انتیس واں ڈرون حملہ ہے ۔ جس میں مجموعی طور پر دوسو تیرہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سال دوہزار چار سے اب تک تین سو بارہ ڈرون حملے ہو چکےہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بچوں کو بچاؤ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker