پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کادورہ شمالی وزیرستان، آرمی چیف نے استقبال کیا

میرانشاہ(پاک نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا،آرمی چیف نے میرانشاہ پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اورملک کی سالمیت کیلئے قربانیاں دینے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم کو سرحد پرباڑ لگانے کی صورتحال سمیت بارڈر مینجمنٹ پربھی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے دہشتگردی کی کمر توڑنے میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ دہشتگرد عوام اور ریاسی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں ، فوج کی کوششوں کی بدولت دہشتگردوں کو ناکام بنایاگیا،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ قوم اس کوشش میں متحدہے اور ہم ملکر کامیاب ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button