پاکستان

احتجاج کے باوجود پاکستان میں ڈرون حملے جاری، 7 افراد ہلاک

میران شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان قیادت اور عوام کے احتجاج کے باجود امریکی جاسوس طیارے کے حملے جاری ہیں۔ آج علی الصبح شمالی وزیر ستان کے علاقے سپل گاہ میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 7 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ صدر مقام میران شاہ کی تحصیل سپل گاہ میں امریکی جاسوس طیاروں نے مکان کو نشانہ بنایا اور دو میزائل داغے۔ جس میں 7 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں، جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  شمالی وزیرستان:میر علی میں ڈرون حملہ ،ہلاکتوں کی تعداد12 ہوگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker