پاکستانتازہ ترین

صوبہ بھرکے37اضلاع کے ڈی سی اوز کو شادی ہالوں میں وقت کی پابندی کروانے اور کھانے کی ون ڈش کی پابندی کروانے کے لیے خصوصی احکامات

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے صوبہ بھر کے37اضلاع کے ڈی سی اوز کو شادی ہالوں میں وقت کی پابندی کروانے اور کھانے کی ون ڈش کی پابندی کروانے کے لیے خصوصی احکامات صادر کر دئیے گئے صوبہ بھر کے ڈی سی اوز کو بذریعہ مراسلہ سختی سے اس حکم نامہ پر عمل کروانے کی ہدایت کی گئی ہے مراسلہ میں آتش بازی،ہوائی فائرنگ روکنے بے تحاشہ لائٹنگ کی کرنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈی سی اوز کو یہ بھی حکم صادر کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع کی ماتحت تحصیلوں میں بھی اس حکم پر فوری عمل کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہ کیے جانے کو بھی واضع تحریر کیا گیا ہے چیف سیکرٹری کی جانب سے مراسلہ موصول ہوتے ہی ڈی سی اوز نے اپنے اپنے اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز ،اسپیشل مجسٹریٹس ، ٹی ایم اوز، اورٹی او آرز پر مشتمل خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہے جو کہ شادی ہالوں کی خصوصی مانیٹرنگ کر رہی ہیں ڈی سی اوز نے اس سلسلہ میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں جبکہ اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائی رپورٹ بھی صوبائی حکومت کو بھجوائی جانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  طاہرالقادری نے جون میں وطن واپس آنے کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker