علاقائی

سیالکوٹ:منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن سیالکوٹ نے 10مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی منعقدکی

سیالکوٹ﴿ذیشان انصاری﴾منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ نے 10مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی منعقد کرکے معاشی طور پر مشکلات شکار خاندانوں کی تکمیل کا عظیم فریضہ سرانجام دیا ہے ان کے اس عمل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ یہ بات اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب/صوبائی وزیر خوراک و ماحولیات محمد منشائ اللہ بٹ نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید افتخارشاہ بخاری، امیر تحریک منہاج القران سیالکوٹ محمد سلیم بٹ، صدر مرکزی انجمن تاجراں مہر غلام مجتبےٰ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ شاہد میر ایڈووکیٹ ، اعجاز غوری، ملک محمد ریاض، نائب صدر ایون صنعت وتجارت ظفر اقبال جعفری،راشد محمود باجوہ، حافظ احتشام محمود، رضا ربانی،ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ چوہدری سیف اللہ، شیخ ناصر، سعید بلوچ اور محمد شبیر کھوکر کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین علاقہ بھی موجود تھے۔محمد منشائ اللہ بٹ نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر مسلمان اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ دور حاضر کے چیلنجیز سے نا نمٹ سکیں ۔ انہوں نے تحریک منہاج القران کے عہدیداران ، اجتماعی شادیوں کے منتظمین اور شادی کے بندھن میں بندھنے والے دولہا و دولہنوں کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ریفرنڈم 2013ء آل پاکستان واپڈا ہا ئیڈ روالیکٹرک ورکر یو نین گروپ کی بھاری اکثریت سے کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker