تازہ ترینعلاقائی

میٹروبس پراجیکٹ میں تاخیرپروزیراعلیٰ کی برہمی، رفتارتیزکرنےکاحکم

metro bus project in lahoreلاہور(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور مفادعامہ کا یہ عظیم الشان منصوبہ جلد سے جلد مکمل کیاجائے۔ہم وقت کے ساتھ جنگ کررہے ہیں۔ تعمیراتی کام میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پراجیکٹ پر بعض کاموں میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کنٹریکٹرز مختلف سیکشنز پر کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں اور بس سٹیشنز پر کام کی رفتار کومزید تیز کیا جائے۔وہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں میٹرو بس پراجیکٹ پر پیش رفت اور ٹریفک انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، ارکان اسمبلی مہر اشتیاق احمد، ڈاکٹر سعید الٰہی، حافظ میاں محمد نعمان، رمضان بھٹی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایم ڈی پنجاب میٹرو بس اتھارٹی،سیکرٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر لاہور ڈویژن، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک، ڈی سی او لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر متعلقہ افسران سمیت کنٹریکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ قوم کا قیمتی اثاثہ ہے ۔ عوام نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے اور ان کی تکالیف کا احساس ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران تمام محکمے آپس میں مربوط رہیں اورکام میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیاجائے تاکہ پراجیکٹ جلد سے جلد مکمل ہوسکے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پل کے نیچے سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے جبکہ بس ڈپو کو چار روز کے اندر فنکشنل کردیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ تعمیراتی کام کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ کے روٹ پر پڑا ملبہ فوری اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹے میں ملبہ اٹھا کر رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ میٹرو روٹ پر ہارٹی کلچر کا کام خوبصورت انداز میں کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کلمہ چوک انڈرپاس کی تعمیر کے دوران ٹریفک بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے مربوط پلان بنایا جائے۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ماڈل ٹاؤن انڈرپاس کو معروف افسانہ نگار و دانشور اشفاق احمد کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں  انوشکا نے ویرات کو اس کی اوقات یاد دلا دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker