تازہ ترینعلاقائی

لاہور:میٹروبس سروس کی سیکیورٹی کو مزید اپ گریڈ کر نے کا حکم

Metro-Bus-Servesلاہور(نمائندہ خصوصی) ایس پی مجاہد کیپٹن (ر) رومیل اکرم نے ڈی آئی جی آپریشنز رائے محمد طاہر کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس کے روٹ پر پہلے سے حفاظت پر مامور اسپیشل اسکواڈ کے علاوہ مزید 250 اہلکاروں کو تعینات کر نے کا حکم دیا ہے تاکہ میٹرو بس سروس کی سکیورٹی کو مزید اپ گریڈ کیا جاسکے یہ اسکواڈ خصوصی طور پر میٹرو بس اسٹیشنز پر اپنے فرائض انجام دے گا یہ نیا اسکواڈ مجموعی طور پر 27 بس اسٹیشنز پر شاہدرہ اسٹیشن سے لیکر گجومتہ آخری اسٹیشن تک صبح 7 بجے سے دوپہر 3 اور 3 بجے سے رات 11 بجے تک شفٹ وائز سکیورٹی کے فرائض اداکرے گا یا در ہے کہ اس سے قبل بھی میٹرو بس ٹرانزٹ منصوبے کی حفاظت کے علاوہ اوورہیڈ بر ج میں دیگر استعمال ہونے والی قیمتی مشینری و سامان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سپیشل اسکواڈ تشکیل دیا جا چکا ہے جس میں راؤنڈ دی کلاک25 موٹرسائیکلوں پر 06 ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی اہلکاران سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں میٹرو بس منصوبے میں شہریوں نے خصوصی طور پر دلچسپی ظاہر کی ہے جس کی وجہ سے بس کے تمام اسٹیشنز پر بے پناہ رش دیکھنے میں آیا ہے اور اسی دھکم پیل کی وجہ سے بسوں کو نقصان پہنچا ہے بس اسٹیشنوں پرمثالی نظم و ضبط کو قائم کر نے اور معذور افراد کے علاوہ خواتین کو باآسانی بس پر سوار کروانے کے لئے تمام اسٹیشنوں پر ضرورت کے مطابق اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جن کے پاس جدید وائرلیس نیٹ ورک سسٹم دستیاب ہے جوکہ ہمہ وقت ایک اسپیشل آپریٹر سیف اللہ سے رابطہ میں رہیں گے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسا نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے اور معذور افراد کے ساتھ ساتھ بزرگ و خواتین بھی باآسانی بس میں سوار ہو سکیں ایس پی مجاہد کیپٹن(ر) رومیل اکرم نے تمام بس اسٹیشنز کا تفصیلی دورہ کیا اور نئے تعینات ہونے والے اس اسپیشل اسکواڈ کو ڈیوٹی کے متعلق ہدایات دیں انہوں نے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو مزید تاکید کر تے ہوئے کہا کہ مسافروں کے ساتھ انتہائی خوشدلی سے پیش آئیں اور کسی قسم کی بھی ہلڑ بازی یا دھکم پیل نہ ہونے دیں ایس پی مجاہد نے شہریوں سے خصوصی طورپر اپیل کی ہے کہ اس انتہائی منفرد خصوصیات کی حامل میٹرو بس سروس اور اس کے ساتھ ملحقہ تنصیبات کو ملک و قوم کا اثاثہ سمجھتے ہوئے ذمہ داری سے کام لیں اور اپنی احساس ذمہ داری سے اس سفری سہولت کا کامیاب بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں  زوجہ رسول ﷺ حضرت خدیجہ ؓ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker