تازہ ترینعلاقائی

لاہور:راجاریاض کا میٹروبس سروس پروجیکٹ میں کرپشن کاالزام

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرراجاریاض نے کہاہے کہ اسپیکرکووزیراعلی کی نااہلی کاریفرنس الیکشن کمیشن کوبھجوانے کی درخواست دیدی ہے۔اب ریفرنس بھجوانااسپیکر کاکام ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راجاریاض کاکہناتھاکہ اصغرخان کیس کے فیصلے کے بعدوزیراعلیٰ انکوائری کیلئے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں۔انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ رحمان ملک میٹروبس سروس میں اربوں روپے کے فراڈ اورکمیشن پر ایف آئی سے انکوائری کرائیں۔راجاریاض نے الزام عائد کیاکہ ایجوکیشن اوردیگرمحکموں کی رقم سے کٹوتی کرکے میٹرو بس کودی جارہی ہے تاکہ لوہا بھی بک سکے اورکمیشن بھی مل جائے۔راجاریاض نے کہاکہ اگروزیراعلیٰ اجلاس میں شامل ہوتے ہیں توپنجاب اسمبلی کااجلاس غیرقانونی ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  منور حسن کا مصر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker