پاکستانتازہ ترین

پاکستان نے ریڈار پر نظر نہ آنے والا جوہری میزائل داغ دیا

راولپنڈی (بیوروچیف) پاکستان نے 700 کلومیڑ تک جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے ملٹی ٹیوب کروز میزائل حتف 7 بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کروز میزائل حتف سیون بابر زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو 100 فیصد نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس جدید ترین میزائل میں ریڈار پر نظر نہ آنے کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔
ادھر پاکستانی سائنس دانوں کی جانب سےبھی تجربے کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ اسٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر خالد قدوائی نے تجربے کا مشاہدہ کیا، صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اورا سٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن کے سربراہ سمیت تمام اسٹاف کو مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں  استحصال کب تک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker