پاکستانتازہ ترین

پاکستان اس ماہ کے آخر میں نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرے گاٴ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)  پاکستان اس ماہ کے آخر میں جوہری وارہیڈ لے جانے کے قابل ،کم دوری تک مار کرنے والے میزائل "نصر” کا تجربہ کرنا چاہتا ہے۔ ذرائع ابلاغ عامہ کے مطابق پاکستان کی فوج تجربے کے لیے تیاری مکمل کر چکی ہے۔ تجربہ کونسی تاریخ کو کیا جائے گا ،فی الحال واضح نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق نصر کو متحرک مستقر سے داغا جا سکتا ہے اور یہ 180 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ میزائل بہت صحت کے ساتھ نشانے پر جا کر لگتا ہے۔ پاکستانی فوج کے مطابق نئی نسل کا یہ نطام خاص طور پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر تیار کیا گیا ہے۔ میزائل "نصر” کا پہلا تجربہ گذشتہ برس کے ماہ اپریل میں کیا گیا تھا۔ یہ گذشتہ عرصے میں پاکستان مین میزائلوں کا تیسرا تجربہ ہوگا۔ 10 مئی کو پاکستان کی فوج نے بیلسٹک میزائل "حتف-3” کا تجربہ کیا تھا، 25 اپریل کو "حتف-4” کا داغا جانا آزمایا گیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تجربے میزائلوں کو ترقی دینے کے حکومتی پروگرام کے تحت کیا جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سینیٹ الیکشن: ہاتھ اٹھا کر ارکان کا انتخاب ہوگا، مسودہ قانون تیار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker