تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:زرعی ملک میں کسان کا استحصال بدترین ریاستی جبر ہے، ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ

دیپالپور(تحصیل رپورٹر)زرعی ملک میں کسان کا استحصال بدترین ریاستی جبر ہے، حکومتی پالیسیوں نے خوددار کاشتکارکو بھکاری بناڈالا ہے، مناسب منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث آج کسان سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں ، تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آکر زراعت کے حوالے سے ہنگامی و موثر پلاننگ کرے گی،ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف سکالر ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو جس طرح زرخیز زمین سے نوازا ہے اگر اس عظیم نعمت خداوندی کی قدر کی جاتی اور زراعت کے حوالے سے مناسب منصوبہ بندی کی جاتی تو پاکستان کے خوددار اور باوقار طبقے کو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کیساتھ ہی ہر چیز بشمول زرعی ادویات اور کھادوں وغیرہ کی قیمتوں میں فوری اضافہ کردیا جاتا ہے مگر اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں110روپے سے کم ہوکر70روپے پر آگئیں مگرکسان آج بھی مہنگے داموں زرعی ادویات خرید کر فصلیں اگا رہاہے مگر حکومت کی جانب سے کوئی واضح ،ٹھوس اور کسان دوست پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے کسان رل رہاہے کیوں کہ اتنی محنت اور انویسٹمنٹ کے بعد مارکیٹ میں ریٹ نہیں نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کسانوں کیساتھ مل کر ان کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرے تو حکومت ملک میں پیدا ہونیوالی زرعی پیداوار کو ایکسپورٹ کرکے اس قدر سرمایہ کماسکتی ہے کہ اس سے ہر شہر میں میٹرو بسیں اوراور ٹرینیں چلائی جاسکتی ہیں زرعی ملک میں کسان کا استحصال بدترین ریاستی جبر ہے انشااللہ تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آکر زراعت کے حوالے سے ہنگامی و موثر سپلاننگ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button