تازہ ترینعلاقائی

میاں چنوں:SHOزاہد گجرکو تھانہ چھب کلاں تعینات ہوتے ہی سلامیاں شروع

میاں چنوں﴿رضا جعفری سے﴾SHOزاہد گجر کو تھانہ چھب کلاں تعینات ہوتے ہی سلامیاں شروع ۔شوگر مل کے قریب 125موٹر سائیکل پر سوار -2نوجوان ڈاکو مزاحمت پر طارق نامی کانسٹیبل کو فائرنگ سے زخمی کرکے موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چک نمبر124/10-Rکا رہائشی تھانہ چھب کلاں کا کانسٹیبل طارق نمبری 370/Cوجھیانوالہ ناکہ پر اپنی ڈیوٹی ختم کرکے صبح اپنے گھر کی جانب جارہا تھا کہ شوگرمل کے قریب 125موٹر سائیکل پر سوار -2نوجوان ڈاکوئوں نے اسے روکا اور مزاحمت پر طارق نامی کانسٹیبل کو فائرنگ سے زخمی کرکے اس کا موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل چھین کر فرارہوگئے۔کانسٹیبل کی ٹانگ پر گولیاں لگی ہیں ۔یاد رہے کہ ایس ایچ او زاہد گجر صرف-2دن قبل تھانہ چھب کلاں میں تعینات ہوا ہے جس کے ساتھ تھانہ چھب کی حدود میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔اہل علاقہ نے ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker