تازہ ترینعلاقائی

لوٹاکریسی کی سیاست کو فروغ دینے والوں کواپنا مستقبل تاریک نظرآرہا ہے، منظور وٹو

mian manzoor ahmad watooاوکاڑہ (مانیٹرنگ سیل) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کا انجام قریب ہے ،لوٹاکریسی کی سیاست کو فروغ دینے والوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ۔ملک میں قومی مفاہمت کا عمل جاری رہے گا اور مستقبل میں بھی حکومت ہماری ہوگی۔ اِن خیالات کا اِظہاراُنہوں نے دیپالپور کے نواحی علاقوں پیر دی ہٹی ، شریف والا، جیون والااور ڈالووال میں عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ میاں برادران نے ہر دَور میں منفی سیاست کرکے ملک اور عوام کوامتحان میں ڈالا ہے ،وہ پاکستانی سیاست میں لوٹا کریسی کے خالق سمجھے جاتے ہیں کیونکہ اِنہوں نے ہر بار اپنے اقتدار کی خاطر سماجی واخلاقی پابندیوں کو بآلائے طاق رکھتے ہوئے دوسروں کے مینڈیٹ کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی ہے ۔ضمنی اِنتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے جتنی بھی سیٹیں لیں ہیں وہ تو پہلے ہی اِن کی تھی ، اپنی ہی جیتی ہوئی سیٹوں پر جشن منانا کہاں کی عظیم فتح ہے، پتہ تو جنرل الیکشن میں لگے گا جب مسلم لیگ (ن) کا پنجاب سمیت پورے ملک میں مقبولیت کا پول کھل جائے گا۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کو عملی طور پر یقینی بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ پارٹی آج بھی عوام میں اُتنی ہی مقبول ہے جتنا کہ ماضی میں تھی ۔ اگر موجودہ حکومت کو غیر ضروری کاموں میں نہ اُلجھایاجاتاتو آج وہ مسائل جو اَپوزیشن کی مخالفت برائے مخالفت کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں کبھی کے ختم ہوجاتے اور ملک کی تقدیر بدل جاتی مگر افسوس سے کہنا پڑتاہے کہ بعض سیاستدانوں نے ماضی کے تلخ تجربات سے کچھ نہیں سیکھا۔ خادم اعلیٰ پنجاب صرف بڑھکیں لگانے میں شیر ہیں اُنکی عملی کارکردگی صفرہے جس صوبے کے حکمرانوں کی ساڑھے چار سالہ کارکردگی عوام کو کچھ ریلیف نہ دے سکی ہو وہ مستقبل میں بہتر طرز حکمرانی کیا دے سکیں گے ۔ لیپ ٹاپ کی تقسیم اور سڑکوں کی تعمیر وہ بھی ایک محدود علاقے میں عوام کے مسائل کا حل نہیں ، اگر وزیر اعلیٰ پنجاب خود کو واقعی عوام کا خادم سمجھتے ہیں تو وہ عالی شان بنگلوں اور محلوں میں رہنے کی بجائے ایک عام آدمی کا طرز زندگی بھی اختیارکریں اور اُنکے قریب رہ کر اُن مشکلات کو سمجھیں جس کا اُنہوں نے اِس سے پہلے کبھی مشاعدہ نہیں کیاہوگا۔ زبانی جمع خرچ سے امیرالمومنین نہیں بنا جاسکتا اس کے لئے عملی اقدامات اور قربانیوں کی ضرورت ہے ۔ پیپلز پارٹی اِس ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس نے عوام اور اِس ملک میں جمہوریت کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں ہیں ۔ اِس کے عام کارکن سے لے کر قائدین تک نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک میں جمہوریت کی اساس کو مضبوط بنایا ہے اور عوام کے حقوق کا تحفظ کیاہے اور کوئی سیاسی جماعت ایسی نہیں جس کی تاریخ شہداء کے لہو سے بھری پڑی ہے ۔ ہم بھٹو کے فلسفے پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے افکار کی روشنی میں اِس ملک کو اندھیروں سے نکال کر خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے میں لگے ہوئے ہیں ، گو کہ ہمارے سامنے بہت سی مشکلات ہیں لیکن جس طرح عوام نے ہمیں ہر سطح پر سپورٹ کیاہے تو مستقبل میں بھی وہ ہمارے ہاتھ مزید مضبوط بناکر اس ملک میں خوشحالی کی بنیاد رکھ دیں گے

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن کو ملک بھر سے 9 ہزار 493 کاغذات نامزدگی موصول

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker