تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ہماری کوشش ہے کے مفاہمتی پالیسی کو کسی بھی صورت نظراندازنہ کیاجائے،منظوراحمد وٹو

mian manzoor ahmad watooاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر ووفاقی وزیر امور کشمیر میاں منظور احمد خان وٹو نے کہا کے کسی کی بھی پرواہ کیے بغیر جمہوریت کی بحالی اور ملکی استحکام کی خاطراتحادی جماعتوں کی مشاورت سے تمام ملکی معاملات چلائے جا رہے ہیں ہماری کوشش یہی ہے کے مفاہمتی پالیسی کو کسی بھی صورت نظر انداز نہ کیا جائے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران متعدد بار حکومت گرانے والی افواساز فیکٹریاں اب مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں ۔آئینی مدت مشکلات کے باوجود پوری کرنا ہماری جماعت اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔تاہم ہماری مفاہمت کو ہماری کمزوری سمجھنے والے ابھی بھی سیاسی نابالغ ہیں ۔ان خیالات کا اظہارا انہوں نے (وساویوالہ ) اوکاڑہ میں ملنے والے مختلف وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معظم جہانزیب وٹو بھی موجود تھے ۔میاں منظور احمد وٹو نے کہا کے ہم نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی ہے جب کہ چند ملک دشمن عناصر افرا تفری پھیلاکر ملک کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں لیکن پوری قوم کے ساتھ مل کر ان کو ان کے عزائم میں مکمل ناکام بنا دیں گے ۔انہوں نے کہا کے صدر مملکت آصف علی زرداری کی مدبرانہ سوچ کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے جس کے باعث ملک کے اندر بیرونی سرمایا کاری بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کے جتنی نوکریاں اور روز گار موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں دیا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی عوامی طاقت کے بل بوتے پر سیاسی بونوں کو شکست فاش دے کر آئندہ بھی حکومت بنائیں گے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ پنجاب کا دہشت گردوں سے تعلق سامنےآگیا ہے،منظوروٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker