پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا دہشت گردوں سے تعلق سامنےآگیا ہے،منظوروٹو

mian manzoor ahmad watooلاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دہشت گردوں سے تعلق سامنے آ گیا ہے،حکومت دہشت گردوں کی ساتھی بن جائے تو عوام کا تحفظ کون کرے گا ،لاہور میں پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے دہشت گردوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کر لیا ہے،اسی وجہ سے پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ نہ چلنے پر مجبور ہو گئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کی چین کو حوالگی اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ حکومت کے بہت بڑے منصوبے ہیں ،تمام طاقتیں پائپ لائن منصوبے کی مخالفت کر رہی ہیں،بلوچستان میں بھی مخصوص مقاصد کیلئے تحریکیں چلائی جا رہی ہیں ،منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وسیع پیمانے پر تقرر یاں اور تبادلے قبل از انتخابات دھاندلی ہے ،چیف الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے۔ میاں منظور وٹو نے دعوی کیا کہ پنجاب حکومت کے کالعدم تنظیموں سے روابط ثابت ہو چکے ہیں، شہباز شریف مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں‘ منظور وٹو نے کہا کہ پنجاب حکومت کا کالعدم تنظیموں سے اتحاد ہو گیا ہے یہی وجہ ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے پنجاب کے حکمرانوں نے من پسند افسران کی پوسٹنگ ٹرانسفر کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن ان معاملات کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت امریکہ یا نیٹو کے مفاد میں نہیں بلکہ عوامی مفاد میں بنے گی۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ اوگرا سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ میاں منظور وٹو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے من پسند افسران کو اہم محکموں میں تعینات کر رہے ہیں جو انتخابات میں اْن کی جماعت کے لیے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں اور یہ انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے۔ الکیشن کمشن اس بات کا نوٹس لے۔ ایک سوال پر منظور احمد وٹو کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی ز رداری نے گوادر پورٹ اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبوں کے فیصلہ کر کے دو ایسے چھکے لگائے ہیں جوآج تک کوئی نہیں لگا سکا۔ اْن کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی پریشر برداشت نہیں کر سکا اورمعاہدے سے پیچھے ہٹ گیا مگر قومی مفاد کے فیصلے پر صدر زرداری ڈٹ گئے۔ اْن کا کہنا تھا کہ11 مارچ کو ایرانی صدر احمدی نڑاد اور صدر زرداری مشترکہ طور پر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کرنگے۔ یہ ایشاء کا سب سے بڑی تقریب ہو گی جس میں دوسرے ممالک کے سربراہان کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔ میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اوگرا کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا حکم جاری کردیا ہے۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جب انتخابات قریب ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی مخالفت مول نہیں لے سکتی۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:پی پی پی کااب اصل مقابلہ پنجاب کےحکمرانوں سےہے، میاں منظوراحمدوٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker