تازہ ترینعلاقائی

موجودہ حکمرانوں کے غبارے کی ہوا جلد نکل جائے گی ، میاں منظوراحمد وٹو

mian manzoor ahmad watooاوکاڑہ (مانیٹرنگ سیل) پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق وفاقی وزیر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے غبارے کی ہوا جلد نکل جائے گی ، عوام کو سہانے خواب دکھانے والوں کی حقیقت جلدآشکار ہوگی ۔ پیپلز پارٹی کو ناکام بنانے کے لئے کئی طرح کی سازشیں کیں گئیں ، آنے والے دنوں میں یہ پارٹی ایک بار پھر اُفق پر نمایاں ہوگی ۔بلدیاتی اِنتخابات میں ہمارے مخالفین کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا۔ اِن خیالا ت کا اِظہاراُنہوں نے اپنی رہائش وسایوالہ میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک مثبت سوچ رکھنے والی سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے دَور میں جمہوری روایات کو فروغ دیکر آمرانہ سوچ رکھنے والے سازشیوں کو ناکام کیااور تاریخ میں پہلی بار نہ صرف ایک منتخب صدر نے اپنے تمام صوابدیدی اختیارات پارلیمنٹ کو تفویض کئے بلکہ پاکستان کی تاریخ میں ایک منتخب پارلیمنٹ نے اپنی آئینی مدت پورا کی جو بہت بڑی کامیابی تھی کیونکہ جس ملک میں زیادہ تر دور آمریت کا گزراہووہاں پر جمہوری نظام کو ٹھوس بنیادوں پر کھڑا کرنا کوئی معمولی بات نہیں ، یہ اعزاز صرف پیپلز پارٹی کو جاتا ہے کہ اُس نے ملک سے آمریت کا صفایاکرکے مستحکم جمہوریت کی داغ بیل ڈالی جس کی وجہ سے آج ایک اور جمہوری دور شروع ہوا ہے ۔ ہمارے مخالفین نے ہمیشہ روایتی تنقید کرکے ہماری پالیسیوں کا مذاق اُڑایا تھا اَب جبکہ وہ خو د اقتدار میں آچکے ہیں تو اُنہیں آٹے اور دال کے بہاؤ کا ریٹ پتہ چل رہا ہے اَب وہ عوام کے سامنے مختلف حیلے بہانے پیش کرکے اُن کی تشفی کرنا چاہتے ہیں لیکن بہت جلد موجودہ حکمرانوں کے غبارے کی ہوا نکل جائے گی کیونکہ پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی دوسری جماعت اس اہل نہیں ہے کہ وہ ملک کو تمام بحرانوں سے نجات دلانے میں کامیاب ہوسکے ۔ بلدیاتی اِنتخابات میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر ثابت کردیگی کہ اُس کی جڑیں عوام میں ہمیشہ کی طرح اَب بھی مضبوط ہے اور وہی حقیقی معنوں میں اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف قوم کو پاناما کیس میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker