پاکستانتازہ ترین

حکومت اور اتحادیوں کا مشکور ہوں، میاں رضا ربانی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)چیئرمین سینیٹ کیلئے بطور نامزد امیدوار میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ میری بطوری چیئرمین سینیٹ حمایت پر تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں ،حکومت اور اتحادی جماعتوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی بطور چیئرمین سینیٹ حمایت کرنے کے بعد میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بطور چیئرمین سینیٹ منتخب ہو کر جمہوری روایات کے فروغ دینے کوشش کروں گا ،حکومت اور اتحادیوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں مجھ پر اعتماد کیا ۔میری کوشش ہوگی کہ حکومت اور اتحادیوں کے اعتماد پر پورا اتروں ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہیے اوراس میں تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین سینیٹ بلا مقابلہ منتخب ہونا اعزاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button