تازہ ترینعلاقائی

میاں چنوں:چھوٹے بھائی کو کیوں ڈانٹا، اوباش نوجوان نے دومرد اورایک خاتون ٹیچرکوتشدد کانشانہ بناڈالا

میاں چنوں(رضا جعفری سے) ڈویژنل پبلک سکو ل اینڈ کالج میاں چنوں کے ہیڈ ماسٹر وسیم حسن کے مطابق زاہد مختار ولد مختار احمد سکنہ گرین ہوٹل والی گلی تلمبہ روڈمیاں چنوں اپنے دو مرد ایک خاتون ساتھی کے ساتھ تفریح کے اوقات میں سکول میں داخل ہوگئے اور انہوں نے شعیب ہاشمی نامی ٹیچر کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس پر دیگر ٹیچرز و طلباء نے مداخلت کرکرے انہیں بچایا جبکہ حملہ آور توانہیں قتل کرنے خواہاں تھے اور قتل کی کرنے دھمکیاں اونچی آواز میں دے رہے تھے تو انہوں نے تھانہ سٹی میاں چنوں اطلاع کی تو ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری آگئی جوکہ دو حملہ آوروں کو پکڑ کر تھانہ سٹی لے گئے جبکہ دیگر فرار ہوگئے وجہ عناد یہ ہے کہ حملہ آور کا چھوٹا بھائی زید مختار ڈی پی ایس کا طالب علم ہے جسے گذشتہ روز شعیب ہاشمی نے اس لئے ڈانٹا تھا کہ کیونکہ اس نے اپنا ہوم ورک نہیں کیا تھا ۔اس موقعہ پر وہاں موجود منشاء یاد، محمد رفیق ،محمد شاہد تھہیم سمیت سٹاف اور طلباء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام سے غنڈوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button